ڈیرہ اسماعیل خان،عید گاہ کلاں کے اہل اسلام کے نام وقف اراضی کو نیلام کرنے کے فیصلے کیخلاف مذہبی اور تاجر تنظیموں کااحتجاجی دھرنا

بدھ 9 مئی 2018 20:18

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) عید گاہ کلاں کے اہل اسلام کے نام وقف اراضی کو دس مئی 2018کو نیلام کرنے کے فیصلے کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کی مذہبی اور تاجر تنظیموں نے شہر کے وسط چوگلیہ کے مقام پر مولانا حماد اللہ فاروق،قاری خلیل احمد سراج ،عبد المجید گوگا خیل کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے شرکاء نے خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر تا جر رہنما ء مولانا حماد اللہ فاروق جامعہ عید گاہ کلا ں کے متولی ، ممتاز مذہبی رہنماء قاری خلیل احمد سراج ، مولانا اشرف علی ، قاری محمد طارق تاجر تنظیموں کے رہنمائو ں سہیل احمد اعظمی ، خالد ناز ، مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ اختر ، جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان کامرانی ، پیپلز پارٹی سیکرٹری نشر اشاعت ملک فر حان دھپ ، پی ٹی آئی کے راجہ شوکت علی ، جے یو آئی کے رہنمائو حاجی رشید دھپ ، اور قاری محمد اعجاز فاروقی نے کہا کہ مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام ڈیرہ اسماعیل خان کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے عید گاہ کی اراضی 120سال سے عید گاہ اہل اسلام کے نام پر وقف ہے اور محکمہ مال کے کاغذات میں بھی یہی لکھا ہے جو کہ مسلمانوں نے اپنی زاتی رقم سے خرید کر عید گاہ کیلئے وقف کی تھی جس پر 1951میں محکمہ اوقاف نے زبردستی قبضہ کیا اوراب اس اراضی کو دس مئی کو عید گاہ کلاں کی اراضی کو محکمہ اوقاف نے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کی اہلسنت و الجماعت کے افراد اس غیر اسلامی فعل کیخلاف آپس میں متحد ہیں نیلامی کا فیصلہ فلفور ملتوی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عوام اس بولی میں حصہ نہ لے بولی اس سے انکے رقم ضائع ہوجائیگی۔ کو اگر واپس نہ لیا گیا تو پورے ضلع میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی وقف اراضی کی خرید و فروخت شرعی طور پر ناجائز ہے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ فہمید اللہ خا ن اور ڈی ایس پی افتخار خان موقع پر آ ئے انہوں نے عید گاہ کلاں کی ایکشن کمیٹی سے کامیا ب مزاکرات کئے فہمید اللہ خان نے دھر نے کا شرکاء سے خطا ب کرتے ہو ئے اعلان کیا کہ میںدھر نے کے شر کا ء اور انکے اکا برین کو یہ یقین دہانی کراتا ہو ں کہ عید گاہ کلاں کی اراضی کی نیلامی نہیں ہوگی نیلام عام کو منسو خ کر نے کا اعلان کر تا ہو ں اور نہ ہی آئندہ اس اراضی کی کوئی نیلامی کر سکے گا محکمہ افسران کے ان افسران سے بھی کچھ گچھ کی جائیگی جو جنہوں نے اس ارا ضی کی نیلامی عام اعلان کر کے ماحو ل خرا ب کر نے کوشش کی اس موقع پر عید گاہ کلاں کے متولی مولانا حماد اللہ فاروق نے شرکا ء دھر نے اور اکا برین اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ فہمید اللہ خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور دھر نا ختم کر نے کا اعلان کیا ۔