Live Updates

ْ پیپلزپارٹی کا بارہ مئی کا جلسہ کراچی کے تمام سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا،منظور وسان

ایم کیوایم کا کراچی سے وجود ختم ہوگیا ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی بھول ہے کہ وہ کراچی سے آئندہ الیکشن جیتیں گے،صوبائی وزیر

بدھ 9 مئی 2018 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا بارہ مئی کا جلسہ کراچی کے تمام سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا بارہ مئی کو ایم کیوایم اور اسکی بی ٹیم پی ٹی آئی کی شکست کا دن ہوگا وہ گزشتہ روز وزیراعلی ہاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے تحت ہونے والے اجلاس کے شرکا سے خطاب کررہے تھے اجلاس منظور حسین وسان کی صدارت میں ہوا جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نفیسہ شاہ، عبدالقادر پٹیل، وقار مہدی، جاوید ناگوری، شہلا رضا، سلمان عبداللہ مراد سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعلی سندھ سمیت دئگر رہنماں نے بھی خطاب کیا اجلاس میں بارہ مئی کے جلسے کے انتظامات اور کارکنان کی بھرپور شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کا بارہ مئی کا جلسہ کراچی میں ہونے والے پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا منظور حسین وسان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا کراچی سے وجود ختم ہوگیا ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی بھول ہے کہ وہ کراچی سے آئندہ الیکشن جیتیں گے دونوں جماعتیں جان بوجھ کر شہر کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں مگر ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دینگے۔

(جاری ہے)

کراچی پیپلزپارٹی کا ہے اور رہیگا.انہوں نے کہا کہ دوبارہ منتخب ہوکر کراچی کے عوام کی محرومیوں کو دور کرینگے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی میدان مارے گی،12 مئی کو جلسے میں عوامی سمندر ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، عبدالقادر پٹیل، وقار مہدی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات