چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف ایک مہینے کی مہم چلائی گئی ایک ماہ میں چوری اور ٹیمپر کی سینتیس گاڑیاں برآمد کرلی ہیں،ایس ایس پی

بدھ مئی 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال نے کہاہے کہ چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف ایک مہینے کی مہم چلائی گئی ایک ماہ میں چوری اور ٹیمپر کی سینتیس گاڑیاں برآمد کرلی ہیں خصوصی مہم کے دوران سینتیس ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیاہیں۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن جاوید اقبال نے کہا کہ چوروں سے برآمد ہونے والی گاڑیاں پنچاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں ہیں انھوں نے کہا کہ سولہ گاڑیاں ٹیمپر کی گئی ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں اکیس گاڑیاں قانونی کاروائی کے بعد مالکان کو حوالے کی جائی گی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سے چوری ہونے گاڑیوں کے مالکان موقع پر آئے ہیں کار سینیچرز کے خلاف جاری مہم کے دوران پشاور کی کارکرگی سب سے بہتر رہی ہیں۔