پشاور میںگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

بدھ 9 مئی 2018 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پشاور میںگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا ہے۔چار مہینے سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے جینا محال کردیاہے مظاہرین کا جی ایم سوئی گیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقے فقیرآباد،زریاب کالونی اور سعید آبادکے مکینون نے گیس لودشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے کہاکہ چارمہینوں سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے جینا محال کردیا ہیںرمضان کی امد ہے اور گیس میسرنہیں مطاہرین نے کہا کہ کمرشل کے بجائے گھریلو گیس کو پورا کیا جائے ۔

مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں۔