Live Updates

چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ہو جائینگے‘ طلال چوہدری

لوٹا ،لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہے کوئی بھی ہو ،لوٹوںنے جانا ہی پی ٹی آئی میں تھا ‘ وزیر مملکت داخلہ کی گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 20:26

چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوٹا ،لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہے کوئی بھی ہو ،بھارت منی لانڈرنگ کا بیان دیکر نیب نے بلنڈر کیا ہے ،چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ہو جائیں گے۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں اور وہ روبصحت ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی جنوبی پنجاب کے نام پر ،کبھی بلوچستان کے نام پر لوٹا کریسی،لوٹا بنانے کی بہانہ سازی کی جاتی ہے۔لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہیے کوئی بھی ہو ۔ لوٹوں نے جانا ہی پی ٹی آئی میں تھا۔

(جاری ہے)

یہ وہ سب ہیں جن کے دادے یا باپ حکومت میں رہے۔انہوںنے کہا کہ عوام ساری ڈرامہ بازی ہے جانتے ہیں،ان کی جائیدیںاگر عوام کو دیدیں تو محرومیاں دور ہو سکتی ہیں۔ان میں باہر کے پڑھے لکھے لوٹے بھی ہیں۔انہوںنے منی لانڈرنگ کے معاملے پر نیب کے نوٹس بارے سوال کے جواب میں کہا کہ نیب نے ہندوستان پیسے بھجوانے کا بیان دیکر بلنڈر کر دیا ہے،اس سے ہماری بھارت میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔چیئرمین نیب بااصول ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے مستعفی ہو جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات