جی سی یو لاہور فورنزک سائنس کورس کی17 رکنی اساتذہ وطلباء وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

ڈیجیٹل فورنزک سیکشن، آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی

بدھ 9 مئی 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ کیمسٹری کے تحت فورنزک سائنس کورس کے اساتذہ و طلباء کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 17رکنی وفد میں پاکستان ائیر فورس پولیس کے افسران بھی شامل تھے جو اِن دنوں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فورنزک سائنس سرٹیفیکیٹ کورس کر رہے ہیں۔

آپریشن کمانڈر پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایس پی راشد ہدایت نے وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ جی سی یو کے وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی میں بنائے گئے ڈیجیٹل فورنزک سینٹر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وفد کو میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ بارے بھی بتایا گیا ۔

اساتذہ و طلباء کے وفد نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ اتھارٹی میں بین الاقوامی معیار کے سکیورٹی پروٹوکولزاور نوجوان ورک فورس باعث فخر ہیں۔ وفد نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل دید ہے۔ دورے کے اختتام پرشرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔