عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں چنوں کی تنظیم کا اعلان

نعمت اللہ انصاری صدر،طارق عزیز جٹ جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر عبد القیوم سیکرٹری اطلاعات مقرر

بدھ 9 مئی 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے پی پی 208 میاں چنوں کی تنظیم کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ انصاری صدر،طارق عزیز جٹ جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر عبد القیوم سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں،دیگر عہدیداروں میں شاہد اقبال سنیئر نائب صدر،ملک سلامت علی نائب صدر،محمد عبد اللہ مخدومی نائب صدر،نواز چدھڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور محمد اعجاز خالد سیکرٹری فنانس کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلات نور اللہ صدیقی،سردار شاکر مزاری،رفیق نجم،سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،عارف رضوی،ڈاکٹر محمد زبیر نے نامزد عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔