مسلم دنیا کے مستقبل کا دارومدار عمل پر منحصرہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی

بدھ 9 مئی 2018 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ تقدیر کا شکوہ کر کے اپنی عملی ذمہ داریوں سے فرا رو دستبردار نہیں ہوا جا سکتا ،علامہ اقبالؒ نے ہمیں جو تصورِ تقدیر دیا ہے وہ جہدِ مسلسل اور عمل ہے ۔ وہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ افکارِ اقبال ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ مسلمانوں کے مستقبل کا دارومدار ان کے عمل پر منحصرہے، ہمیں ہمارے اسلاف نے اور خصوصا علامہ اقبال نے جو تصورِ تقدیر دیا اس کی بنیاد عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے دوسرا تصور قومیت کا دیا ہے جس کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آذاد نے مہمانانِ گرامی و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہداداروں جوائنٹ سیکرٹری حافط کوثر گوندل ، نائب صدرنوشین گل ،صدر ریاست علی آذاد، جنرل سیکرٹری خورشید احمد بٹ ، ممبر اسلام آ باد بار کونسل سید واجد علی گیلانی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ،آصف گوندل سمیت سپریم کورٹ کے وکلاء ملک امیر داد اعوان، ملک میر افضل، پیر فدا حسین ہاشمی زاہد محمود راجا سمیت وکلاء کی قابل ذ کر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر وقفہِ سوال و جواب ہوا ۔ اسلام آباد بارایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین مسلم انسٹییوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کو لوحِ یادگار پیش کی گئی ۔