بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی آئندہ ماہ سے عائد ہو گی

بدھ مئی 20:31

بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی آئندہ ماہ سے عائد ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں یکم جون سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواء کے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے یکم جون 2018سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے او ر خبردار کیاہے کہ یکم جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا ۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 31 مئی تک ہو سکے گی اور اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے بروقت استفادہ کریں بصورت دیگر یکم جون سے نئے طریقہ کار کے تحت منتقلی کا عمل ضروری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :