جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں 09ملزمان گرفتار، پولیس

بدھ مئی 20:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پولیس نی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے اشرف سے 24بوتل ،20بوتل ادھیا،،تھانہ ریس کورس پولیس نے صغیر سے 10لیٹر کھلی شراب،،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ذوالقرنین سی20لیٹر کھلی شراب،،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عبدالغفور سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ گوجرخان پولیس نے سلیمان سے 01عدد پستول 30بور معہ02روند ، تھانہ مندرہ پولیس نے ریاض سے 01عدد پستول 30بور معہ 07 روند ،نواز سی01عدد ریوالور32بور معہ02روند ،،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 20لیٹر غیر قانونی پیٹرول جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے یار محمد کو غیر قانونی طور پر گیس ری فیلننگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضة سے آلات ری فیلننگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔