تحریک انصاف سے بڑے بڑوں کی چھٹی

سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 میں سے 10 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ مئی 19:13

تحریک انصاف سے بڑے بڑوں کی چھٹی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) تحریک انصاف نے سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 میں سے 10 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے بڑے بڑوں کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کچھ روز قبل پارٹی کے 20 ایم پی ایز کو ممکنہ طور پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کی وضاحت کرنے کی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

تاہم ان ایم پی ایز میں سے بییشتر نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اب تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے فوری نکالنے کا حتمی اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جن 20 ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان میں سے 10 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی اعلان کیا گیا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان وزیراعلی پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی کی جانب سے کیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے ایک پریس کانفرنس میں 10 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے ان رہنماوں کے نام بھی جاری کر دیے۔