مسلم لیگ ن کے باغی نے نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان کر دیا

کوئی نواز شریف کے ساتھ رہے یا نہ رہے میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں،جاوید ہاشمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 19:27

مسلم لیگ ن کے باغی نے نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان کر دیا
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09مئی 2018ء ) مسلم لیگ ن کے باغی نے نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کے بانی رہنما اور معروف سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئی نواز شریف کے ساتھ رہے یا نہ رہے میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا یے کہ جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو ہوا بھی مخالف سمت میں چلنا شروع ہو جاتی ہے۔

پرائے تو پرائے اپنے بھی اس حالت میں ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں ایسا ہی کچھ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شری کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔سابق وزیر اعظم پانامہ کیسسز میں احتساب عدالت کے سامنے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے نیب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کیسسز نمٹانے کے لیے دیا جانے والا وقت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے فیصلے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہیں۔بہت سے مبصرین اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ نیب کیسسز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا ہو جائے گی۔اس حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم بھی خود کو جیل جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار کر چکے ہیں۔ایسے مشکل حالات میں گھرے نواز شریف کے پرانے ساتھی بھی نوااز شریف کے دائیں بائیں سے ہٹنے لگے ہیں۔

بڑے بڑے وفاداروں نے سابق وزیر اعظم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور تو اور مسلم لیگ ن سے 35 سال کی رفاقت نبھانے والے چوہدری نثار بھی اپنے قائد سے ناراض ہیں تا ہم ایسے میں مسلم لیگ ن کے باغی جاوید ہاشمی نے سابق وایر اعظ میاں محمد نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان کر دیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھ سےبڑا نہ کوئی مسلم لیگی ہے نہ قربانی دینے والا،نوازشریف نےکہاہےکہ وہ میرےمقابلےمیں کوئی امیدوارکھڑا بھی نہیں کریں گے.انکا مزید کہنا تھا کہ 11 مئی کو نوازشریف کے جلسےکیلیےدعاگو ہوں.موجودہ حالات میں نواز شریف کیساتھ کوئی ہو نہ ہو میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔