پارلیمنٹ تمام قومی اداروں کی ماں ہے، احترام کیا جانا چاہئے ،سینیٹر جاوید عباسی

گزشتہ پانچ سال سے (ن) لیگ عوام کی خدمت کی، تحریک انصاف نے سوائے الزامات کی سیاست کے کچھ نہیں کیا، انٹرویو

بدھ مئی 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تمام قومی اداروں کی ماں ہے، احترام کیا جانا چاہئے ،قومی معاملات پر یہاں تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے،گزشتہ پانچ سال سے (ن) لیگ عوام کی خدمت کی، تحریک انصاف نے سوائے الزامات کی سیاست کے کچھ نہیں کیا۔ایک انٹرویو میں لیگی رہنماء سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ملکی پارلیمان تمام قومی اداروں کی ماں ہے اور ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر پارلیمنٹ میں تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے سڑکوں کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ قانون کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گزشتہ 5 سالوں سے ملکی عوام کی خدمت کر رہی ہے لیکن تحریک انصاف نے سوائے الزامات کی سیاست اور کچھ بھی نہیں کیا۔