سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس

فنانس بل 2018 کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کو حتمی شکل دیکررپورٹ پیش کرنے کی منظوری دی گئی

بدھ 9 مئی 2018 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ان ہاؤس اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق حامد نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں اراکین سینیٹ اور ایف بی آر کی طرف سے فنانس بل 2018 کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایوان بالا کے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنیکی منظوری دے دی گئی ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز ، میاں محمد عتیق شیخ ، اورنگزیب خان اور محمد اکرم کے علاو ہ وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :