پشاور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے خلاف بچوں کے والدین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 9 مئی 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پشاور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے خلاف بچوں کے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پابندی کے باوجود چھٹیوں کی فیس مانگنے کے الزامات لگادیے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پرائیویٹ سکولز مالکان کے خلاف نوٹس لیں، پشاور کے نجی سکولوں میں فیسوں کے خلاف والدین سرکوں پر نکل آئے مظاہرین نے پرائیویٹ سکولز مالکان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نجی سکولز چھٹیوں کی فیس بچوں سے مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولز مالکان غریب والدین کو لوٹنا بند کریں مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے نشتر آباد روڈ کو ہر ٹریفک کے لیے بند کیا تھا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔