کراچی ،قیدی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے این جی او کا قیام

بدھ مئی 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ویمن بینگ ویلفیئرآرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیدلیاقت علی، زین العابدین، صوفی غلام نبی، چیئرمین راجہ یوسف کیانی، جنرل سیکریٹری یعقوب ابراہیم ،سینئر وائس چیئرمین دانش صدیقی، سیکریٹری فنانس سیدعلی حسان رضا،ماسٹر بلال،حسین ابراہیم کاکا،ارشادخان ایڈوکیٹ، اشتیاق احمد، عمران احمد، علامہ مفتی الطاف، امبرین ملک، مصطفی انصاری،معظم قریشی، سید جلیل شاہ ودیگرنے کہاہے کہ صرف کراچی کی جیلوں میں سینکڑوں خواتین صرف زرضمانت نہ ہونے کے باعث پابندسلاسل ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی لمحہء فکریہ ہے، حکومت صحیح کام کرنے والی این جی اوزکی مددکرے۔

ویمن بینگ ویلفیئرآرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب نارتھ ناظم آباد میں منعقدہوئی جس میں شہر کی معروف وممتازشخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین راجہ یوسف کیانی،جنرل سیکریٹری یعقوب ابراہیم ،سینئر وائس چیئرمین دانش صدیقی،سیکریٹری فنانس سید علی حسان رضا، چیئرپرسن امبرین ملک ودیگر نے کہاکہ ویمن بینگ ویلفیئرآرگنائزیشن جیلوں میں قید بے گناہ قیدی خواتین کی معاونت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی فلاح وبہبودکے لئے کام کرے گی۔

اس سلسلے میں ہم نے رمضان المبارک میں شہرکے مختلف علاقوں میں افطاردسترخوان کے انعقاداور مستحقین میں عیدگفٹس کی تقسیم کے پروگرامز ترتیب دے دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویمن بینگ ایسی تمام قیدی خواتین کی رہائی کے لئے کاوشیں اور وسائل بروئے کارلائے گی جن کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :