ڈیرہ اسماعیل خان،تیز رفتار گاڑی دکانوں میں گھس گئی،تین افراد زخمی

بدھ 9 مئی 2018 20:43

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کی غفلت سے سدرہ موڑ پر دکانوں میں جالگی ،تین افراد زخمی ،یارک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی نمبرlfe5333ڈرائیور انعام اللہ سکنہ رحمانی خیل کی غفلت کے باعث دکانوں سے جا ٹکرائی جس سے گاڑی میں سوار مطیع اللہ اور آصف سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔