گھر کے فیصلے گھر میں کرنے چاہئیں، شیخ آفتاب احمد

بدھ 9 مئی 2018 20:50

گھر کے فیصلے گھر میں کرنے چاہئیں، شیخ آفتاب احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گھر کے فیصلے گھر میں بیٹھ کر کرنا چاہیے تھے ہم اگر حقائق تسلیم نہیں کرینگے تو نقصان ہوگا آج جو ایشو سامنے آیا ہے اس کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی اتھارٹی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں ہمیں آج فیصلہ کرلینا چاہیے کے حقائق کو جننا چاہیے پہلے اس طرح کے الزام اِدھر لگے اب اٴْدھر لگ رہے ہیں آج اگر ہم بھگت رہے ہیں تو کل کس کی باری ہوگی میں 1990ء میں اس ہائوس کاممبر ہوں آج گزارش کرونگا کہ اپنے ملک کی بہتری کیلئے فیصلے کریں پارلیمنٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس میں بہتر فیصلے کرنے چاہیں وزیراعظم کی تجویز کردہ اس کمیٹی کا قائم ہونا چاہیے اور اس پرپارلیمنٹ کو عوام کو حقائق سامنے لا کر ر کھنا ہوگا ۔