چکدرہ،جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا،خورشید شاہ

بدھ مئی 20:50

چکدرہ،جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا،خورشید شاہ
چکدرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا،اگر ترقی دیکھتی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلو صحت اور تعلیم کے علاوہ ہر ضلع میں بڑے بڑے ہسپتال ہیں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ کے دعوے جھوٹے نکلے،،لوڈشیڈنگ صرف حکمرانوں کے گھروں میں ختم ہوئی،گیس پنجاب کو مل رہی ہے چھوٹے صوبوں کو نہں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت پاکستان پیپلزپارٹی سے محبت سمندر کی گہرائیوں سے زیادہ ہے،بھٹو نے پھانسی کو چن لیا مگر عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا،،بے نظیر بھٹو نے گولی کھالی لیکن آپ کا سودا نہیں کیا،2009ء میں30ہزار لوگوں کو بے گھر کیا گیا،پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان کو واپس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی اجتماع سے سوال کیا کہ کسان کل خوش تھا یا آج خوش ہے،مزدور کل خوش تھا یا آج خوش ہے،بے نظیر سپورٹ پروگرام لائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئیگی تو صحافیوں کیلئے بہت کچھ کریں گے،یہ میرا وعدہ ہے،دو لاکھ لوگ سعودی عرب اور قطر سے نکالے گئے ،تنخواہیں ایک سال سے نہیں مل رہی حکومت اور ایمبیسی اس بارے میں کچھ نہیں کر رہی حالانکہ ان کو چاہئے تھا کہ وہ اس دھرتی سے ہیں جہاں آقائے نامدارﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کیا جائے مگر ہمارے حکمران کسی سے بات کریں تو۔