مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مسلمانوںپر مظالم کے ریکارڈ توڑ دئیے، مہرین انور راجہ

ظلم و ستم کے باوجود ہمارے حکمرانوں کے سر میں جوں تک نہیں رینگی،سابق وزیر مملکت و انصاف پارلیمانی امور

بدھ 9 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مسلمانوںپر مظالم کے ریکارڈ توڑ دئیے لیکن عالمی برداری کے کان پر جوں نہیں رینگی ، گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے انسانی حقوق بھی سلب کرلئے گئے ہیں،انہیں آزادی سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں ، وہ اپنی مذہبی عبادت میں نہیں کرسکتے ، انہوں کہاکہ مقبوضہ کشمیر خواتین پر ہونے والے مظالم ناقابل بیان ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ، وزرات خارجہ پاکستان کو اس حوالے سے موثر حکومت عملی مرتب کرنی چاہیے، اسی طرح دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں ہمیں اس پر آواز بلند کرنی چاہیے،کمزور پالیسی اختیار کرنے سے نقصان ہوگا ۔