آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے کی سماعت، خصوصی عدالت نے پہلا فیصلہ سنا دیا

ملزم فرقان کو جیل بھیجنے کی بجائے چار ماہ کیلئے اصلاحی مرکز فیصل آباد بھجوانے اور ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

بدھ مئی 21:09

آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے کی سماعت، خصوصی عدالت نے پہلا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بچوں کی خصوصی عدالت کے جج محمد اختر بھنگو نے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نئے قوانین کے تحت مقدمے کا پہلا فیصلہ سنا دیاہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمہ کے ملزم فرقان کو جیل بھیجنے کی بجائے چار ماہ کیلئے اصلاحی مرکز فیصل آباد بھجوانے اور ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم فرقان کو مزید ایک ماہ اصلاحی مرکز فیصل آباد میں رکھا جائے گا۔ ملزم فرقان کے خلاف تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔