نیب لاہور کی کارروائی:ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ملوث مفرور ملزم سرور خان کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 مئی 2018 21:09

نیب لاہور کی کارروائی:ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ملوث مفرور ملزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں ملوث مفرور ملزم سرور خان کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم سرور خان کی گرفتاری سیالکوٹ سے عمل میں آئی، جسے سیالکوٹ میں موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ سکینڈل کے دیگر پانچ ملزمان نیب لاہور کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہیں، ملزم سرور خان کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ رواں سال جنوری میں فرار ہو گیا تھا، نیب لاہور نے ملزم کو نیب عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، ملزم سرور پر الزام عائد ہے کہ اس نے شہریوں کو موٹر سائیکلیں دینے اور ایم این ایم موٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ہتھیا رکھی ہے۔