غوث الاعظم روڈ پر واقعہ انشورنس بلڈنگ کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

ْ فلور پر واقعہ وفاقی محتسب کے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم نقصان کے تخمینہ لگانے کا کام جاری

بدھ مئی 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) غوث الاعظم روڈ پر واقعہ انشورنس بلڈنگ کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مذکورہ فلور پر واقعہ وفاقی محتسب کے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم نقصان کے تخمینہ لگانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سمیت فائربریگیڈ کی امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :