ساہیوال: الیکشن کمیشن نے یونین کونسل نمبر 12فرید ٹائون کے چئیر مین ساجد نعیم ہیپی ،وائس چئیر مین سعید احمد میونسپل کارپوریشن کی نشستوں کو خالی قرار دیدیا

بدھ مئی 21:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمشنر آف پاکستان نے یونین کونسل نمبر 12فرید ٹائون کے چئیر مین ساجد نعیم ہیپی ،وائس چئیر مین سعید احمد میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی نشستوں کو خالی قرار دے کر الیکشن کا شیڈول الیکشن کمشنر جاری کرے گا ۔۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے چئیر مین کے امیدوار اکرام الحق نے الیکشن ٹر بیونل میں مسلم لیگ (ن) کے چئیر مین ساجد نعیم ہیپی اور وائس چئیر مین کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا جو الیکشن ٹر بیونل ساہیوال نے اپیل منظور کر کے 30جنوری 2018کو انتخاب کالعدم قرار دے کر نا اہل قرار دے دیا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے 20فر وری اور 14مارچ 2018الیکشن اپیل کے مسترد ہونے کے بعد دو نوں نشستوں کو خالی قرار دینے کا نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے۔