اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت

آرمی چیف کا نام شامل کرنے کے معاملے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور ،سماعت اکیس مئی کو دوبارہ ہوگی

بدھ 9 مئی 2018 21:39

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں آرمی چیف کا نام شامل کرنے کے معاملے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت21مئی تک کیلئے ملتوی کر دی، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کرنل (ر) انعام کی جانب سے وزارت دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی، جب سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے وزارت دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی، بعدازاں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت21مئی تک کیلئے ملتوی کر دی، واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں وزارت دفاع کی جانب سے سربمہر رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی اور درخواست گزار کی جانب سے وزارت دفاع کی رپورٹ کو پبلک کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

۔