میٹ گالا 2018 میں پہنے گئے لباس پر پریانکا اور دپیکا کو تنقید کا سامنا

بدھ مئی 21:54

میٹ گالا 2018 میں پہنے گئے لباس پر پریانکا اور دپیکا کو تنقید کا سامنا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کو میٹ گالا 2018 کے ریڈ کارپٹ میں پہنے گئے لباس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ہر سال کی طرح رواں برس بھی نیویارک میں میٹ گالا کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی فیشن تھیم ہیون لی بوڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک ایمیجینیشن' رکھی گئی، جہاں جدید فیشن اور کیتھولک تصورات کا امتزاج پیش کیا جانا تھا۔

ہالی وڈ اداکارائیں تو میٹ گالا کی تقریب میں ہمیشہ کی طرح تھیم کی مناسبت سے شاندار ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں لیکن بالی وڈ دیواز پریانکا اور دپیکا سے اس بار چوک ہوگئی۔پریانکا چوپڑا نے میٹ گالا 2018 میں ویلوٹ کے گان کے ساتھ گولڈن کامدار ہوڈی کا انتخاب کیا، ساتھ ہی انہوں نے نارمل کے بجائے گلیٹری میک اپ کیا، جو تھیم سے تھوڑا مختلف تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی تھیم پر عمل نہیں کیا، اس سے قبل بھی انہوں نے وائلڈ تھیم یعنی جنگل والے روپ میں فیری (پری) کا روپ اپنایا تھا اور اس برس بھی انہوں نے کسی ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کیا۔یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکاراں پر تنقید کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں بالی وڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اپنے فیشن اور ملبوسات کے حوالے سے جانچ پڑتال کرلینی چاہیے۔۔

متعلقہ عنوان :