ایف آئی اے چھاپہ مار ٹیم کی الیکٹرانک مصنوعات کی دکان پر کارروائی، تین افراد گرفتار

بدھ 9 مئی 2018 22:12

ایف آئی اے چھاپہ مار ٹیم کی الیکٹرانک مصنوعات کی دکان پر کارروائی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ایف آئی اے کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے ٹائون شپ میں واقع الیکٹرانک مصنوعات کی ایک دکان پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان پر عائد ہے کہ وہ بین الاقوامی الیکٹرانک کمپنیوں کی مصنوعات کے نام پر جعلی مصنوعات فروخت کر رہے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔