چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ڈینگی پروگرام سمیت ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوران ان پر پولیس کے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 22:12

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ڈینگی پروگرام سمیت ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوران ان پر پولیس کے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، گزشتہ روز مظاہرے پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس کے اہلکاروں نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے مظاہرین پر کسی پولیس اہلکار کو تشدد کرتے ہوئے نہیں دیکھا، واضح رہے کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے موقعہ پر موجود عام شہریوں سمیت پولیس اہلکاروں کو اپنے بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر رکھا تھا۔