وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری

احسن اقبال کا زخم گہرا ہے، اس لئے انہیں مزید سات روز تک ہستال میں زیر علاج رہنا ہوگا، ڈاکٹرز

بدھ 9 مئی 2018 22:12

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) نارروال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج و معالجہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ان کے علاج معالجہ کے لئے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ نے ان کے زخموں کی ڈریسنگ کی، بورڈ کے ارکان کا کہنا تھا کہ چونکہ احسن اقبال کا زخم گہرا ہے، اس لئے انہیں مزید سات روز تک ہستال میں زیر علاج رہنا ہوگا، واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی سروسز ہسپتال میں موجودگی کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز بھی احسن اقبال کی عیادت کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا، جن میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سینیٹر مشاہد حسین، پی ایم ایل (ن)، کے پی کے کے صدر امیر مقام سمیت دیگر شامل تھے۔