سرکاری محکمے عوامی خدمات کے پابند ہیں ،سبی شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائینگی ،کمشنر سبی ڈویژن

بدھ 9 مئی 2018 22:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سرکاری محکمے عوامی خدمات کے پابند ہیں ،سبی شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے ،سبی یوتھ اتحاد کی خدمات قابل تعریف ہے ،نوجوان علاقائی مسائل کی نشاندہی کریں ہم انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ،نادراآفس میں خواتین کیلئے خاتون فوٹو گرافر تعینات کیا گیا ہے ،تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،میرے آفس کے دروازے عام و خاص کیلئے کھلے ہیں ،شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے آفس میں سبی یوتھ اتحاد کے چیئر مین سردارزادہ ابرہیم خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لیویز فور س نواب خان مری ،اکائونٹس آفیسر میر عبد الصمدبنگلزئی،حاجی صغیر احمد ،اور راجہ افتخار بھی موجود تھے اس موقع پر یوتھ اتحاد سبی کے چیئرمین سردارازادہ ابراہیم خان باروزئی نے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کو نادارا آفس میں خواتین کیلئے خاتون فوٹو گرافر کی تعیناتی سمیت علاقائی مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے عوام کی خدمت کے پابند ہیں ہم حاکم نہیں عوام کے خادم ہیں انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سبی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی جائیگی تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں انہوںنے کہا کہ نادارا آفس میں خواتین کے لیے خاتون فوٹو گرافر تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں نادراآفس میں روزانہ کی بنیاد پر خواتین کے لئے دو سے تین گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں جہاں شناختی کارڈ کے لئے خاتون فوٹو گرافر خواتین کی تصویریں بنائیگی انہوںنے کہا کہ سبی یوتھ اتحا د کے کارکن صحیح معنوںمیں علاقائی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں جو قابل تعریف عمل ہے سبی یوتھ اتحاد سمیت ہر شہری کو چاہے کہ وہ علاقائی مسائل کی نشاندہی کریں ہم انھیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوںنے کہا کہ سبی انتظامیہ شہر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،نکاسی آب اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :