سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کے خلاف ریفرنس پر سماعت

بدھ 9 مئی 2018 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کے دوران کیس میں نامزد سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی برضمانت پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں کیس میں نامزد سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی برضمانت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے وکلا صفائی کی استدعا پر گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہونے کا پابند کردیا عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔