احتساب عدالت کوئٹہ میں غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت

بدھ 9 مئی 2018 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی آئی جی ریاض احمد پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی آئی جی ریاض احمد برضمانت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان کا بیان قلمبند, جرح مکمل کر لی گئی سابق ڈی آئی جی پولیس غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت 18 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔