سندھ حکومت مالی سال 19-2018 کا بجٹ کل جمعرات کو پیش کرے گی

بدھ مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سندھ حکومت مالی سال 19-2018 کا بجٹ جمعرات کو پیش کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ موجودہ سندھ اسمبلی کوئی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حکومت نئے مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرے گی، نئے سال کا میزانیہ وزیراعلی مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے، اس ضمن میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی دس مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلی سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی، گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سندھ اسمبلی کوئی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرے گی ،،بجٹ میں صرف جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :