اسلامی یونیورسٹی میں-- -- اوپن ہائوس کا اہتمام، 100 سے زائد پراجیکٹس کی نمائش

بدھ 9 مئی 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام نویں اوپن ہائوس و کیرئیر فیئر کا اہتمام جامعہ کے میل اور فی میل کیمپس میں کیا گیا جہاں انجیئزنگ کے طلباء و طالبات نے 100 سے زائد پراجیکٹس کی نمائش کی اور انڈسٹری و انجیئزنگ ماہرین اور جامعہ کے اعلیٰ عہدیداران سے بھر پور پذیرائی حاصل کی۔

بدھ کے روز منعقدہ اوپن ہائوس کے دوران میل کیمپس اور فیمل کیمپس میں بی ٹیک اور بی ایس کے طلباء و طالبات نے سول، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجیئنرنگ پراجیکٹس کی نمائش کی ۔ اوپن ہائوس کا افتتاح پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے علاوہ انجیئزنگ و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی موجود تھے ۔

تقریب میںڈین فیکلٹی آف انجیئزنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد عامر ، فیکلٹی کے شبعہ جات کے سربراہان ، ڈاکٹر سعیدبادشاہ اور صبا حمید بھی موجود تھیں ۔ طلباء و طالبات نے بجلی کے بحران کے خاتمے ، شعبہ طب میں معیاری مشینری جیسے کئی ایک پراجیکٹس کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔وپن ہائوس میںاظہار خیال کرتے ہوئے محمد نعیم نے کہا کہ پاکستانی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین ربط لازم ہے اور ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ۔

اس موقع پر ریکٹر جامعہ و صدر جامعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی اپنے ہونہار طلباء و طالبات کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فراہم مہیا کر تی ر ہے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انجینئرنگ کونسل ،انجینئر جاوید سلیم قریشی تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اوپن ہائوس نے ثابت کردیا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔