جہانیاں: کچرے کے ڈھیر کو آگ لگاتے ہوئے معمرخاتون آگ لگنے سے زندہ جل گئی

بدھ 9 مئی 2018 22:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) کچرے کے ڈھیر کو آگ لگاتے ہوئے معمرخاتون آگ لگنے سے زندہ جل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گائوں چک136دس آر میں غلام فرید حجام کی اہلیہ60سالہ معمر خاتون خورشیدہ بی بی جو کہ گھر میں اکیلی تھی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا رہی تھی آگ نے خاتون کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے اس کا تمام جسم جھلس گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :