جیکب آباد، تعلیم سے ترقی ممکن ، طلبہ اوراساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سکول کے دورے کررہاہوں،میر فہد جکھرانی

کلاسزکادورہ طلبہ سے ملے اسکول کے لیے سولر پنکھوں کا اعلان، انچارج ایم این اے سیل

بدھ 9 مئی 2018 21:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تعلیم سے ترقی ممکن ہے طلبہ اوراساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول کے دورے کررہاہوں :میر فہد جکھرانی کلاسزکادورہ طلبہ سے ملے اسکول کے لیے سولر پنکھوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق ایم این اے سیل کے انچارج میر فہد جکھرانی نے گذشتہ روز گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علی شیر آفریدی کا دورہ کیا اس موقع پر مختلف کلاسزمیں جاکر طلبہ اوراساتذہ سے ملے اسکول آمد پر طلبہ نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیںتقریب کاآغازاللہ رکھیونے تلاوت کلام پاک سے کیا ،نعت کی سعادت شعیب احمد نے حاصل کی ،عادل بھٹو نے انگریزی میں تقریر کی جبکہ ریشماں نے کلمے سنائے تقریب سے میر فہد خان جکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی ترقی اورفروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں اسکولز میں جاکر طلبہ اوراساتذہ سے مل رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل سنیں اورحل کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید بہتری لائیں طلبہ اوراساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسکولزکے دوروں کے ذریعے عمارتوںکی حالت زار کی بھی آگاہی مل رہی ہے انہوںنے اسکول کا رہ جانے والا تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے اور درسی کتب سمیت طلبہ کے لیے یونیفارم کی فراہمی کابھی یقین دلایا اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمدصدیق میرانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میر فہد جکھرانی کو اجرک کا تحفہ دیا عبدالرحمن آفریدی نے ایم این اے سیل کے انچارج کو اسکول کے مسائل سے آگاہ کیا جس پرانہوںنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااوراسکول کے لیے سولر پنکھے دینے کااعلان کیا تقریب میں وارڈ ممبر ریاض ابڑو، ولہاری خان مغیری ،پی پی کے دیدارجکھرانی ،بہادر مغیری ،جہانگیر کھوسوسمیت گلزیب پہنور ،خاوندبخش،آفتاب شاہ ،میر محمد کھوسو ،آصف بھٹی ،دھنی بخش ،وزیر علی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :