این سی غازی کے ناظم مظہر حیات خان پی ٹی آئی تحصیل غازی کے ممبر شپ کوآرڈینیٹر مقرر

بدھ مئی 21:29

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) این سی غازی کے ناظم مظہر حیات خان کو پی ٹی آئی تحصیل غازی کا ممبر شپ کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ ہزارہ ڈویژن ملک طاہر اقبال نے تحصیل غازی کیلئے مظہر حیات خان کو تحصیل ممبر شپ کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے مظہر حیات خان غازی کی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیںموصوف تحصیل غازی کے عوام کے حقوق کیلئے ہر مقام پر صف اول میں نظر آئے ہیں اور تحصیل غازی کے نوجوانوں کے لئے اب نئی جُہد اور جذبے سے کام کریں گے غازی کے نوجوان اب مظہر حیات خان کی قیادت میں پہلے سے زیادہ متحداورمتفق نظر ا ٓ ئیں گے نوجوانوں نے ملک طاہر اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔