اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا

بدھ مئی 21:29

اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کیلئے گریڈ 21 کے افسر احسان صادق کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔۔پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے احسان صادق کی مشاورت سے کمیٹی کے دیگر نام فائنل کیے جائیں گے۔ احسان صادق اس وقت ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیں۔۔اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔