بلاول بھٹو زرداری کی دانش نے بڑے بڑے رہنمائوں کو مات دیدی ہے، پیپلزپارٹی ضلع شرقی

بدھ مئی 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی دانش نے بڑے بڑے رہنمائوں کو مات دیدی۔ ہمارے رہنما کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو جو پیغام دیا وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی پی پی ملک کے مفاد اور شہر کی ترقی کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھتے ہوئے تمام وہ فیصلے کریگی جس سے شہر میں امن اور خوشحالی قائم ودائم رہے ۔

لیکن پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ کو بھی اب یہ سوچنا ہوگا کہ شہر میں امن کیلئے لازم ہے کہ وہ بھی بلاول بھٹو زرداری کی طرح جرات مندانہ فیصلے کریں اور قومی مفاد ،ملکی مفاد اور شہری ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے تمام جماعتوں کے سیاسی رہنماو کارکنان امن کا ماحول پیداکریںاور تفریک و لسانیت کی سیاست کو مات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں امن کیلئے پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہے اور اس امن کو بحال رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی کا ہر ورکراحسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12مئی کا ہونے والا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا ۔