پی ایس پی کی رمضان کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت

بدھ مئی 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سینئر نائب چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے رمضان کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارکنکے قریب آتے ہین مہنگائی کانطوفاننامڈ آیا ہے۔ناجائز منافع خور،گران فروش اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں؛ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور اوپر سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اضافے سے ایک وقت کی روٹی بھی سے بھی محروم کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی پریشانی میں اصافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیانبھر کے ممالک میں مقدس تہواروں کے موقع پر خصوصی پیکچ دیاجاتا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستاننمیں الٹی گنگابہتی ہے۔یہاں نرخ کم کرنے کی بجائے بڑھا دیئے جاتے ہیں نانہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر نہیں ہوگا ان کی زندگی میں خوشحالی نہیں آسکتی۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے اضافے کا فوری نوٹس لیں اونمہنگائینمیں اضافے کا سبب بننے والوں کے خلاف فی الفوراقدامات کرے۔