Live Updates

سیاست میں خلائی مخلوق کی بازگشت ،نواز شریف کے سیاسی مرشد کے صاحبزادے بھی میدان میں آ گئے

نادیدہ قوتوں کا کوئی کردار نہیں ،نواز شریف کو خلائی مخلوق والا بیان زیب نہیں دیتا،اعجاز الحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 19:49

سیاست میں خلائی مخلوق کی بازگشت ،نواز شریف کے سیاسی مرشد کے صاحبزادے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09مئی 2018ء ) :سیاست میں خلائی مخلوق کی بازگشت پر نواز شریف کے سیاسی مرشد کے صاحبزادے بھی میدان میں آ گئے۔سابق صدر ضیا الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا،نواز شریف کو خلائی مخلوق والا بیان زیب نہیں دیتا۔ تفصیلات کے مطابق آج کل ہمارے ملک میں خلائی مخلوق کے تذکرے بڑے زور و شور سے جاری ہیں ۔

ہماری سیاست کی خلائی مخلوق کے تذکرے کہیں اچھے انداز سے جاری ہیں تو کہیں ہمارے زمینی سیاستدان خلائی مخلوق سے انتہائی تنگ نظر آتے ہیں ۔خلائی مخلوق کی اصطلاح پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خلائی مخلوق کی اصطلاح بھی ایسی مشہور ہوئی کہ ہر سیاستدان نے اس خلائی مخلوق پر بات کرنے کو اپنا فرائض منصبی سمجھا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا تو سراج الحق بھی خلائی مخلوق سے کہتے نظر آئے کہ خلائی مخلوق اپنا کام کرے اور زمینی مخلوق کو اپنا کام کرنے دے ۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر ناسا سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔پرائے تو پرائے سابق وزیر اعظم کے پرانے ساتھی بھی اس بیان پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی مرشد ضیا الحق کے صاحبزادے بھی میدان میں آ گئے۔اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو زیبنہیں دیتا کہ وہ خلائی مخلوق جیسے بیانات دیں انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے الیکشن میں نادیدہ قوتوں کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔اپنی انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ وہ چھوٹی اور مقامی جماعتوں کے ملکر انتخابات لڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات