Live Updates

شہبازشریف خدمت، محنت اور دیانت کی علامت ہیں، پنجاب کو بے مثال ترقی دی ہے‘انجینئر امیر مقام

کے پی کے کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں، آئندہ الیکشن میں (ن) لیگکے پی کے میں بھی کامیاب ہوگی‘شہبازشریف عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ہے،لوگ انکے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے‘امیر مقام سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 21:31

شہبازشریف خدمت، محنت اور دیانت کی علامت ہیں، پنجاب کو بے مثال ترقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبہ پنجاب کو بے مثال ترقی دی ہے جبکہ دوسری طرف تبدیلی کی دعویدار جماعت پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو کھنڈر میں بدل دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف خدمت، محنت اور دیانت کی علامت ہیں اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقی و خوشحالی کے سفر کو خیبرپختونخوا میں لے کر جائیں گے اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ہے اور خیبرپختونخوا کے غیور عوام اب نیازی صاحب کے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات