وزیراعلیٰ پنجاب نے ننکانہ جاتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر صفدرآباد اتار لیا،بغیر سکیورٹی ،پروٹوکول عام کوچ میں گندم خریداری مرکزصفدرآباد پہنچے

وزیراعلیٰ کا گندم خریداری مرکز کا دورہ،کاشتکاروں کے مسائل سنے، کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے

بدھ 9 مئی 2018 21:32

وزیراعلیٰ پنجاب نے ننکانہ جاتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر صفدرآباد اتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ننکانہ جاتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر صفدرآباد اتار لیا۔ وزیراعلیٰ بغیر سکیورٹی اوربغیر پروٹوکول عام کوچ میں بیٹھ کر گندم خریداری مرکز پہنچے اوران کے دورے سے انتظامیہ لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا،کاشتکاروں کے مسائل سنے اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے شہبازشریف زندہ باد،شیرآیا ،شیر آیا کے نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے یہاں آیا ہوں۔باردانہ کی تقسیم کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کا حق مارنے نہیں دوں گا۔وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مرکز میں رجسٹر چیک کر کے باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے باردانہ کی تقسیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف نظام اپنا یا ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو تنگ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔