لاہور ہائیکورٹ نے طارق گارڈن کے مختص پلاٹوں کی فروخت کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ مئی 21:32

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے طارق گارڈن کے عوامی فلاح کیلئے مختص پلاٹوں کی فروخت کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزار شہریوںنے موقف اختیار کیا کہ واپڈا ٹاون سوسائٹی کے قریب طارق گارڈن انتظامیہ مسجد، پارک، سکول ودیگر مختص پلاٹ فروخت کررہی ہے، مفاد عامہ کے پلاٹوں کی غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی ہے، درخواست گزار کے مطابق طارق گارڈن 2005 میں ایل ڈی اے کے پاس رجسٹرڈ ہوئی،ایل ڈی اے اور دیگر محکمے طارق گارڈن انتظامیہ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت انتظامیہ کو مفاد عامہ کے لیے مختص پلاٹوں کی فروخت سے روکے۔