عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

بدھ 9 مئی 2018 21:32

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے شیخوپورہ‘نارووال‘کھاریاں اور اکاڑہ کے جاوید اقبال و دیگر 12 درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے،رواں سال عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں،عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر ہیں،جبکہ مخالف امیدواروں سے اعتراضات اور انکو نہیں سنا جا رہا ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اورعدالت قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے۔