پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 104عطائیوں کے اڈے بند کردیئے

بدھ 9 مئی 2018 21:33

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز104عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیئے، تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،راولپنڈی ،سیالکوٹ ،بہاولنگر، ساہیوال، قصور ،پاکپتن ،گجرانوالہ ،شیخوپورہ، وہاڑی، مظفرگڑھ ،اوکاڑہ، سرگودھا اورلاہورشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں376علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی104پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12،قصور 11،راولپنڈی10،گجرانوالہ ،فیصل آباد ،بہاولنگر،مظفرگڑھ اور وہاڑی ہر ایک میں نو نواڈے سیل کئے گئے ہیں، مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق 376میں سی96 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیئے ہیں۔