گندم خریداری میںبے ضابطگی برداشت نہیںکی جائے گی ،طاہر خلیل سندھو

بدھ 9 مئی 2018 21:33

عارف والا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، صوبہ بھر میں گندم خریدکی376 مراکز قائم کیے گئے ہیں، کاشتکاروں کو تمام سہولیات کی یقینی فراہمی ممکن بنائی جائے ،گندم خریداری میںبے ضابطگی اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے رنگشاہ میںگندم خریداری مرکز کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں سے ’’پہلے آئوپہلے پائو‘‘ کی بنیاد پر گندم کی خریداری جاری ہے اور اس مقصد کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبہ کے مالکان کو ہی باردانہ جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروںکے علاوہ کسی مڈل مین یابیوپاری سے گند م کی خریداری نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :