قصو ر،آشناکے ساتھ فرارہونے والی خاتون کوبھائی نے گلا دبا کر قتل کردیا

بدھ 9 مئی 2018 21:33

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) آشناکے ساتھ فرارہونے والی شادی شدہ خاتون کوبھائی نے گلادباکر قتل کردیا،بتایاگیاہے کہ کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں بیگ پورکے رہائشی محنت کش حاکم مسیح نے اپنی بیٹی فرزانہ بی بی کی شادی چھ ماہ قبل اپنے رشتہ دارسے کاہنہ میں کی جس کوگھریلو ناچاقی کے باعث طلاق ہوگئی اوراپنے والدین کے پاس رہنے لگی،اس دوران فرزانہ بی بی نے گاؤں کے نوجوان محمداحمدعرف صاحبوسے مراسم قائم کرلئے،گذشتہ روزفرزانہ اپنے آشنااحمدعرف صاحبوکے ساتھ فرارہوگئی، معززین علاقہ نے پنچائتی طورپرفرزانہ کوواپس کروادیاکہ گذشتہ روز بھائی امجدمسیح نے رات سوتے میں گلادباکرقتل کردیا،پولیس نے والدحاکم مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔