شاعر مجید امجد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کانفرنس 12مئی کو ہوگی

بدھ مئی 21:33

چیچہ وطنی۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) معرو ف شاعر مجید امجد کو خراج تحسین پیش کرنے او ران کی ادبی خدمات کو سراہنے کیلئے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی کانفرنس 12مئی بروز ہفتہ کومنعقد ہو رہی ہے، کانفرنس کی تین نشستوں میں ملک کے نامور ادیب اور شاعر مجید امجد کی شاعری کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کریں گے ،یہ بات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ،انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی افتتاحی نشست صبح 9بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی جس میں معروف دانشور ڈاکٹر سعادت سعید،،ڈاکٹر قاضی عابد ،،ڈاکٹر ناصر عباس بٹر ،،ڈاکٹر طاہر ہ اقبال ا ور ڈاکٹر روشن ندیم اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ،کانفرنس کی بانی 2نشستیں ’’مجید امجد شناسی اور نئی نسل ‘‘دوپہر 12بجے اور’’ مجید امجد اور منٹگمری ‘‘دوپہر 3بجے ساہیوال آرٹس کونسل کے مجید امجد ہال میں منعقد ہو گی جس میں ڈاکٹر عامر سہیل ،،ڈاکٹر ظفر ،،ڈاکٹر سجاد نعیم ،،ڈاکٹر مظہر عباس،،ڈاکٹر رخسانہ بلوچ،پروفیسر اخلاق حسین ،پروفیسر محمد اکبر شاہ ،ایزد عزیز اورڈاکٹر ندیم اشرف اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :