ریسکیو کا موک ایکسر سائز کا انعقاد، سکائوٹس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا

بدھ 9 مئی 2018 21:34

چیچہ وطنی۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ریسکیو1122 نے لوئر باری دوآب نہرپر موک ایکسر سائز کا انعقاد کیاجس میںریسکیو1122 ، کمیو نٹی ایمر جنسی رسپا نس ٹیم اور ریسکیو سکائوٹس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ،ریسکیو1122 کے جوانو ں نے لوئر باری دو آب نہر پر فرضی مشقیں کیں جس میں ریسکیورز نے کشتی رانی اور تراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبے ہوئے افراد کو ریسکیو کیااور وہاں پر بنائی گئی ریسکیو پوسٹ پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے فوری ڈی ایچ کیوشفٹ کیا ،اس موقع پرڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ریسکیو کو پیشہ وارانہ مظاہرے اور عمدہ کارکردگی پر داد دی ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کسی بھی سانحہ یا سیلاب کی صورت میں مکمل طور پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے اور اس مشق کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہو نے کیلئے اداروں کے فوری ر سپانس کو چیک کرنا تھا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرخالد عبداللہ نے کہا کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہروقت تیار ہے اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :